DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
05:41 AM | Fri, 29 Jul 2016

Download Our Mobile App

Download Font

اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کو پھانسی دے دی گئی

359 Days ago

150105204746_shafqat_hussain

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں منگل کی صبح اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کو پھانسی دے دی گئی ہے۔شفقت حسین کی پھانسی کے لیے پانچ مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے اور اس سے قبل چار مرتبہ ان کی پھانسی موخر کی گئی۔ اس سے قبل انھیں نو جون کو پھانسی دی جانی تھی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شفقت حسین کو ایک سات سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے جرم میں 2004 میں مجرم قرار دیتے ہوئے انھیں موت کی سزا سنائی تھی۔ان کے وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جرم کے وقت ان کی عمر 18 برس سے کم تھی اور ان کا اعتراف جرم تشدد کا نتیجہ تھا۔پاکستان کی سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمد روکنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست کو مئی میں مسترد کیا تھا۔اپریل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کہا تھا کہ تحقیقات سے یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ جرم کے وقت مجرم کی عمر 18 برس سے کم تھی۔

شفقت کا نام ان 17 افراد کی ابتدائی فہرست میں شامل تھا جنھیں دسمبر 2014 میں وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کے اعلان کے بعد پھانسی دینے کے لیے منتخب کیا گیا تھا ()

Viewed 136 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE