DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
07:49 PM | Tue, 31 May 2016

Download Our Mobile App

Download Font

افغان حکومت کا قندوز پر دوبارہ کنٹرول کا دعویٰ

243 Days ago

150930123216_afgan_taliban_selfie_624

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق افغان سپیشل فورسز نے قندوز پر دوبارہ کنٹرول کر لیا ہے تاہم اس حوالے سے طالبان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی آزاد ذرائع سے اس خبر کی تصدیق ہو سکی ہے۔افغان حکام کے مطابق حکومتی فورسز نے رات بھر قندوز کو طالبان سے چھڑانے کے لیے آپریشن جاری رکھا جس سے شدت پسندوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کا یہ بیان جمعرات کی صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے موصول ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ’اب قندوز شہر افغان سپیشل فورسز کے کنٹرول میں ہے، اسے دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے اور دہشت گردوں سے صاف کیا جا رہا، دشمن کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔‘دوسری جانب طالبان نے حکومتی دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم سوشل میڈیا پر نظر آنے والی تصاویر میں شہر کے اطراف میں فورسز کی موجودگی کا پتہ چل رہا ہے۔تاہم ابھی تک قلعہ بالا حصار کے بارے میں کچھ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے اور بعض رپورٹس کے مطابقل چند علاقوں میں لڑائی اور فوجی کارروائی اور لڑائی اب بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ طالبان نے پیر کو قندوز کی جیل اور ہوائی اڈے کے کچھ حصوں سمیت تقریباً نصف شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔افغان سکیورٹی فورسز نے منگل کو شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کارروائی شروع کی تھی جس میں اسے امریکی فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی۔طالبان کی اس کارروائی کو سنہ 2001 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

()

Viewed 180 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1