DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
02:45 AM | Thu, 28 Jul 2016

Download Our Mobile App

Download Font

اوباما معافی کے طلبگار، ایم ایس ایف غیرجانبدارانہ تحقیقات پر مُصِر

293 Days ago

151002085953_obama_64060_bbc_nocredit

عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز نے افغان شہر قندوز میں اپنے ہسپتال پر بمباری کے واقعے پر امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے معافی مانگے جانے کے باوجود معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ دہرایا ہے۔ایم ایس ایف کے زیرِ انتظام چلنے والے ہسپتال پر سنیچر کو ہونے والی بمباری میں امدادی تنظیم کے 12 ارکان سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ بمباری غلطی سے کی گئی جبکہ ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ ان کا ہسپتال جانا پہچانا تھا اور اس پر کی جانے والی بمباری غلطی نہیں ہو سکتی۔

امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس بمباری کی تحقیقات جنیوا کنونشن کے تحت حقائق کی کھوج لگانے والا ایک عالمی مشن کرے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارتِ انصاف، پینٹاگان، نیٹو اور امریکی افغان ٹیم کے علاوہ اس حملے کی تحقیقات کے لیے متعدد انکوائریوں کا حکم دیا گیا ہے۔

تاہم ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ اسے کسی اندرونی فوجی تحقیق پر بھروسہ نہیں ہے اور وہ ہسپتال پر امریکی بمباری کی تحقیقات کے لیے انسانی حقوق سے متعلق حقائق جاننے کے ادارے آئی ایچ ایف ایف سی کی خدمات حاصل کر رہی ہے ()

Viewed 173 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE