DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
07:28 AM | Sat, 28 May 2016

Download Our Mobile App

Download Font

بھارتی خریداروں کو لبھانے کے لیے غیر ملکی ماڈلز

267 Days ago

150901141619_online_models_bbc_nocredit

انٹرنیٹ شاپنگ میں بھارتی خریداروں کو لبھانے کے لیے غیر ملکی ماڈلز کا سہارا لینے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ان ویب سائٹس پر کرتا، لہنگا، ساڑھی یا شلوار قمیض کی طرح تمام ہندوستانی لباس اب غیر ملکی ماڈلز پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔بی بی سی ہندی کے ویبھو دیوان کا کہنا ہے دراصل انٹرنیٹ اور فیشن دونوں ہی بہت تیزی سے تبدیل ہوتے ہیں اور اسی طرح انٹرنیٹ پر ٹرینڈز اور فیشن میں موسم کے مطابق کپڑے بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔اس شعبے سے منسلک افراد کا خیال ہے کہ دونوں کو ہی قدم سے قدم ملا کر چلنا پڑتا ہے۔فری لانس سٹائلسٹ انیل ہوسمنی گذشتہ 13 سالوں سے ماڈلز کو کئی مشہور برانڈز کے لیے تیار کر رہے ہیں۔وہ ان دنوں ایک آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کی ایک نئی مہم میں مصروف ہیں، جہاں روس، برازیل، سلووینیا جیسے ممالک سے ماڈلز آئی ہیں۔اور یہ تمام ماڈلز ہندوستانی تہذیب و ثقافت کو پیش کرنے والے ملبوسات کو زیب تن کیے ویب سائٹس کے لیے پوز کرتی ہیں۔انیل کہتے ہیں: ’اس کی وجہ یہ ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی ماڈلز بھارتی ماڈلز کے مقابلے زیادہ فٹ ہوتیں ہیں، اسی لیے وہ ہماری پہلی پسند ہیں۔ بھارت میں زیادہ تر ماڈلز اپنے جسم کے بالائی حصے پر زیادہ توجہ دیتی ہیں، وہیں غیر ملکی ماڈلز کا پورا جسم متوازن ہوتا ہے، جو انھیں ہر قسم کے پروڈکٹ کے لیے فٹ بناتا ہے۔‘ایک دن میں ان ماڈلز کو تقریبا 80 سے 90 بار کپڑے تبدیل کر کے تصویر كھنچواني پڑتی ہیں۔غیر ملکی ماڈلز کے پروفیشنل رویہ کے بارے میں انیل بتاتے ہیں: ’بھارتی ماڈلز کے مقابلے غیر ملکی ماڈلز زیادہ ذہنی کشادگی میں یقین رکھتی ہیں، وہ بلاجھجک جیسا کہو ویسے کرتی ہیں۔ اس ہمارا کام آسان ہو جاتا ہے کیونکہ ہم ان سے کم وقت میں زیادہ کام کروا پاتے ہیں۔‘آن لائن شاپنگ کے لیے فوٹوگرافی بڑے بڑے سٹوڈیوز میں ہوتی ہے۔

()

Viewed 296 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail
You might also want to read

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1