DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
04:56 PM | Tue, 28 Jun 2016

Download Our Mobile App

Download Font

بھارت میں دو ریل گاڑیاں دریا میں جا گریں، 24 ہلاک

328 Days ago

150805013517_harda_madhya_pradesh_train_accidenreuters_nocredit

بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں حکام کا کہنا ہے کہ چند منٹوں کے وقفے سے دو مختلف ٹرینوں کے پٹری سے اتر جانے کے واقعے سے کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔بھوپال ڈویژن کے تعلقات عامہ کے عہدیدار آئی ایس صدیقی نے بی بی سی کو بتایا کہ مرنے والوں میں چھ بچے، چھ مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔حادثہ ہردا سے 25 کلومیٹر دور كھڑكيا اور بھینگري کے درمیان پیش آیا۔آئی ایس صدیقی کے مطابق 200 سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں ٹرینوں کی متعدد بوگیاں ریلوے پٹری سے اترنے کے بعد قریبی دریا میں جا گریں۔ ایک ٹرین ممبئی کی جانب روانہ تھی جبکہ دوسری ٹرین مخالف سمت سے آ رہی تھی۔ریلوے کے وزیر سوریش پربھو نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور مرکزی زون کے سیفٹی کمشنر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سوریش پربھو آج پارلیمان میں اس حادثے پر بیان دیں گے۔ریلوے بورڈ کے ترجمان انیل سکسینہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے جبکہ شدید طور پر زخمیوں کو 50، 50 ہزار اور معمولی زخمیوں کو 25، 25 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

()

Viewed 138 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1