DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
07:05 AM | Sat, 25 Jun 2016

Download Our Mobile App

Download Font

بھارت میں عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک

325 Days ago

150804021950_thane_building_collapse_

بھارت کے اقتصادی شہر ممبئی سے ملحق شہر تھانے میں ایک عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عمارت میں دیگر کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس کنٹرول روم کے مطابق منگل کی صبح تھانے کے نوپاڑا علاقے میں واقع ایک تین منزلہ عمارت گرنے سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریبا پونے تین بجے پیش آيا۔پولیس نے اس واقعے میں 11 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ممبئی سے مقامی صحافی اشون اگھور نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمارت سے کچھ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے لیکن اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق این ڈی آر ایف کے ایک اہلکار سچیتانند گاوڈے نے بتایا ’ہمیں تقریبا تین بجے اطلاع ملی اور ہم جائے حادثہ پر تقریبا چار بجے پہنچے۔ ہم نے چار لوگوں کو بچایا جو عمارت کے ملبے میں دبے ہوئے تھے۔‘اطلاعات کے مطابق یہ عمارت 50 سال پرانی اور خستہ حالت میں تھی اور اسے خطرناک قرار دے دیا گیا تاہم اس میں رہنے والے لوگوں نے اسے خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے تھانے کے ٹھاکرلی علاقے میں ایک عمارت گرنے سے نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔مہاراشٹر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جونیئر رابطہ افسر پرساد ٹھاکر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ واقعہ ڈومبيولي کے ٹھاکرلے علاقے میں پیش آیا تھا۔بھارت میں ناقص تعمیراتی سامان اور طریقۂ کار کی وجہ سے عمارتیں گرنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔گذشتہ ماہ دارالحکومت دہلی کے گنجان آباد علاقے وشنو گارڈن میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ملک میں عموماً ناقص تعمیراتی سامان اور کمزور بنیادوں کو ان واقعات کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کئی عمارتوں کو رہائش کے لیے خطرناک قرار دیا جاتا ہے لیکن انھیں خالی نہیں کرایا جاتا اور بارشوں کے موسم میں ان کے منہدم ہونے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

()

Viewed 194 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1