DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
03:39 AM | Tue, 28 Jun 2016

Download Our Mobile App

Download Font

’بھیڑیوں سے بچاؤ‘، کسانوں کا انوکھا احتجاج

298 Days ago

150902204539_wolves_etty

فرانس میں ناراض کسانوں نے اپنے مویشیوں کو بھیڑیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی پارک کے سربراہان کو اغوا کر لیا۔ویب سائٹ ’دی لوکل‘ کے مطابق وینوئز نیشنل پارک کے صدر گایے چیمیریوئل کو ڈائریکٹر ایمونیوئل کے ہمراہ پارک کے نئے تحریری ضابطے تیار کرنے کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس کے دوران ’حراست‘ میں لیا گیا۔اس کارروائی میں 50 کے قریب کسانوں نے شرکت کی جس کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔اس سال اب تک بھیڑیوں نے مویشیوں پر لگ بھگ ایک سو تیس حملے کیے ہیں جس پر کسان ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مویشیوں کو حملوں سے بچانے کے لیے مناسب اور ضروری اقدامات نہیں کیے گئے۔علاقائی اخبار ’ڈافین لبری‘ نے اس واقعہ پر لائیو بلاگ شائع کیا جس میں مقامی سیاست دانوں نے کسانوں کے ساتھ ہمدردری کا اظہار کیا لیکن ان پر زور دیا کہ وہ معاملے کو ختم کردیں۔قومی اسمبلی کے رکن فلیپی منیئر نے کہا کہ بھیڑیوں کے حملوں کو روکنے کے لیے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ’ناکافی‘ ہیں اور یہ کہ ’ایک کنٹرولڈ مینجمنٹ کے تحت ریاست بھیڑیوں کے شکار کی اجازت دے جیسا کہ وہ پہلے ہی بڑے کھیلوں کے انعقاد کے لیے کرتی ہے۔‘اس مطالبے کے بعد کہ موجودہ سال کے آخر تک پانچ بھیڑیوں کو ضائع کر دیا جائے گا، پارک کے صدر مسٹرچیمیریوئل کو ’رہائی‘ ملی اور انھوں نے اخبار کو بتایا کہ وہ اپنے اسیر کرنے والوں کی ’تکلیف کو سمجھ گئے ہیں۔‘’باس کو قید کرنا‘ صرف فرانس ہی میں نہیں ہوتا لیکن کئی برس قبل اس طرح کے بہت سے واقعات ہونے کے بعد اس عمل کو شہرت اسی ملک سے ملی ہے۔اگرچہ اس عمل کی اخلاقی حیثیت پر بحث ہوتی رہتی ہے تاہم ’بلومبرگ ‘ میں ایک تجزیے کے مطابق کارکنوں کے اپنے مالکان سے تنازعات میں یہ ایک موثر ترکیب ہے جس سے کارکنوں کو مقدمات کا سامنا بھی نہیں ہوتا اور انھیں اپنے آجروں سے بہت سی رعایات بھی مل جاتی ہیں۔

()

Viewed 225 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1