DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
02:00 PM | Fri, 27 May 2016

Download Our Mobile App

Download Font

دماغی صحت سے متعلق مشوروں کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا

237 Days ago

140818123013_suicide_sad_depressed_624

برطانیہ میں بچے دماغی صحت کے حوالے سے مشوروں کے لیے سکول نرس اور معالج کے بجائے انٹرنیٹ کا رخ کر رہے ہیں۔انگلینڈ میں بچوں کی کمشنر این لونگ فیلڈ کہتی ہیں کہ بچے معالجوں سے دماغی صحت سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے لیے پُراعتماد نہیں ہیں۔ایک محدود سروے کے مطابق 62 فیصد نوجوان دماغی صحت مثلاً ڈپریشن یا ذہنی دباؤ سے متعلق مسائل کے بارے میں جاننے کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیتے ہیں۔دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سکولوں میں صحت سے متعلق صلاح مشورے دینے والوں کا کردار بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

کمشنر لونگ فیلڈ کہتی ہیں کہ ’تمام بچوں کو معلوم ہوتا ہے جب وہ تکلیف محسوس کرتے ہیں چاہے وہ ان کے پیٹ میں درد ہو یا ٹانگ پر چوٹ، اور اس کے لیے وہ سکول نرس کے پاس بھی جاتے ہیں۔ بد قسمتی سے جب دماغی صحت کی بات آتی ہے تو ان میں اعتماد کی کمی نظر آتی ہے۔ یہ مجبوری کی انتہا ہی ہے کہ بچے اپنے سوالوں کے جوابات حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بھٹکتے پھریں یا پھر اپنے ہم عمر دوستوں سے مدد کے طالب ہوں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’معالجوں کو سنجیدگی سے اس بارے میں سوچنے اور اپنے آپ سے پوچھنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ اس مسئلے کے سدّباب کے لیے جو کر رہے ہیں کافی ہے۔ یا مثال کے طور پر ہر کلینک میں بچوں کی دماغی صحت کا ماہر ہونا چاہیے؟ یا انھیں اس بارے میں تشہیر کرنے کی ضرورت ہے کہ اپنی مصروفیات کے اندر رہتے ہوئے وہ ان کی مدد کرنے کے اہل ہیں؟‘ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کہ انٹرنیٹ پر اس موضوع پر بہت اچھی ویب سائٹس موجود ہیں تاہم یہ اُن بچوں کی ’قسمت پر منحصر‘ ہے کہ وہ ان ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

()

Viewed 216 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1