DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
10:05 AM | Fri, 27 May 2016

Download Our Mobile App

Download Font

سرفراز ان فٹ ہوگئے تو کیا ہوگا؟

219 Days ago

151020000135_sarfraz_ahmed

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اس بارے میں سخت پریشان ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اگر وکٹ کیپر سرفراز احمد اچانک ان فٹ ہوگئے تو ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی کو اپنی اس تشویش سے مطلع کرتے ہوئے بیک اپ میں کسی وکٹ کیپر کو متحدہ عرب امارات بھیجنے کی بات بھی کی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کی یہ پریشانی اس لیے بھی قابل فہم ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم میں کوئی دوسرا وکٹ کیپر موجود نہیں ہے اور اس کے سامنے یاسر شاہ کی مثال موجود ہے جو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی جگہ لینے کے لیے کوئی دوسرا سپنر موجود نہ تھا۔پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر لیفٹ آرم سپنر ظفرگوہر کو ابوظہبی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وہ وقت پر نہ پہنچ سکے اور مجبوراً تیز بولر عمران خان کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا تھا جس پر کپتان مصباح الحق نے سخت تنقید کرتے ہوئے اس معاملے کو بورڈ کی بدانتظامی قرار دیا تھا۔ٹیم منیجمنٹ نہیں چاہتی کہ وکٹ کیپر کے معاملے میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی سخت گرمی میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 206 اوورز وکٹ کیپنگ کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں بھی وہ 11 اوورز تک وکٹ کے پیچھے رہے تھے۔پاکستانی ٹیم منیجمنٹ ٹیم سلیکشن سے بھی خوش دکھائی نہیں دیتی اس کا خیال ہے کہ ٹیم میں بڑی تعداد میں بیٹسمین اور فاسٹ بولرز شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں سیریز ہونے کی صورت میں ٹیم میں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کے علاوہ کسی تیسرے سپنر کو ضرور شامل کرنا چاہیے تھا۔کپتان مصباح الحق یہ کہہ چکے ہیں کہ 15 یا 16 رکنی ٹیم کے انتخاب میں ان سے رائے ضرور لی جاتی ہے لیکن حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہوتا ہے۔

()

Viewed 121 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail
You might also want to read

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1