DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
02:15 AM | Mon, 29 Aug 2016

Download Our Mobile App

Download Font

سمجھوتہ ایکسپریس سے پاکستان آئی گیتا 13 سال بعد بھارت پہنچ گئی

307 Days ago

pakistanhighcommission_nocredit

بھارتی شہری گیتا 13 برسوں کے بعد پاکستان کے شہر کراچی سے اپنے ملک بھارت پہنچ گئی ہیں۔ان کے ہمراہ بلقیس ایدھی، صبا ایدھی اور حمزہ ایدھی سمیت پانچ افراد دہلی پہنچے ہیں۔اس سے قبل ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سرخ جوڑے میں ملبوس گیتا کو عام شہریوں کی جانب سے تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔ بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ گیتا کے خاندان کے لیے بھی تحائف لے کر جا رہی ہیں جس میں گیتا کی ماں کے لیے چار ساڑھیاں بھی شامل ہیں۔گیتا نے خاندان کی شناخت کر لی’ہماری فلم گیتا کی کہانی سے مختلف ہے‘گیتا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گیتا کے خاندان کی تصدیق کے حوالے سے کچھ ابہام ہے لیکن ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے صورتحال واضح ہو جائےگی۔ادھر بھارتی وزارت خارجہ بھی واضح کرچکی ہے کہ اگر ڈی این اے ٹیسٹ مثبت نہیں آتا تو بھی گیتا کو کسی محفوظ جگہ پر رکھنے کے انتظام کیے جائیں گے۔عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے بتایا کہ گیتا کے بھارت جانے کے تمام انتظامات میں بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سراج نے اہم کردار ادا کیا اور وہ ان کے شکرگزار ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی کی ایک مقامی عدالت میں گیتا نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ

ھارتی وزارت خارجہ بھی واضح کرچکی ہے کہ اگر ڈی این اے ٹیسٹ مثبت نہیں آتا تو بھی گیتا کو کسی محفوظ جگہ پر رکھنے کے انتظام کیے جائیں گے

گیتا پیر کی صبح آٹھ بجے فلائٹ نمبر پی کے 272 سے کراچی سے روانہ ہوئیں جو صبح، دس بجکر 20 منٹ پر دہلی پہنچ جائے گی۔گیتا نے جو بول نہیں سکتیں نے ہاتھ کے اشارے سے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ گھر واپسی پر بہت خوش ہیں۔فیصل ایدھی نے بتایا کہ ہندوستانی حکام نے گیتا اور ایدھی فیملی کے لیے ٹکٹ اور رہائش کا انتظام کیا ہے۔’ڈاکومینٹ پر گیتا لکھا گیا ہے، خاندان ملے گا تو فیصلہ ہوگا۔‘فیصل ایدھی نے بتایا کہ انھیں امید ہے کہ وہ گیتا سے رابطے میں رہیں گے اور جب بھی گیتا کو ضرورت ہوگی اس کی ایدھی خاندان سے بات بھی کروائی جائے گی اور وہ ان سے مل بھی سکیں گے۔

()

Viewed 278 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE