DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
07:19 PM | Sat, 01 Oct 2016

Download Our Mobile App

Download Font

’سیسل‘ کے شکاریوں کی ضمانت پر رہائی

429 Days ago

150728175529_zimbabwe_cecil_lion_fp

زمبابوے میں ’سیسل‘ نامی مشہور شیر کو غیر قانونی طور پر ہلاک کرنے کے الزام میں زیرِ حراست دو ماہر شکاریوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔پولیس کی حراست میں موجود ماہر شکاریوں تھیو برونک ہورسٹ اور ہانسٹ نڈلوو پر الزام ہے کہ انھوں نے مطلوبہ اجازت نامے کے بغیر غیر قانونی طور پر شکار کیا۔دونوں شکاری بدھ کو عدالت میں پیش ہوئے اور انھیں ایک ہزار ڈالر فی کس کے عوض ضمانت پر رہا کرتے ہوئے پانچ اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر والٹر پامر والٹر کے تیر سے گھائل ہونے کے بعد شیر کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا اور اس کے بعد اس کی کھال اور سر اتار لیا گیا تھا۔ڈاکٹر والٹر پامر والٹر پر الزام عائد نہیں کیا گیا تھا اور وہ زمبابوے سے واپس امریکہ چلے گئے ہیں۔

ڈاکٹر پامر کا کہنا ہے کہ انھوں نے شیر کی تلاش کے لیے ماہر گائیڈز کی مدد لی تھی اور اس سلسلے میں ضروری اجازت نامے بھی ان کے پاس تھے۔ تاہم ان کا کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کا ہدف کونسا شیر تھا اور انھیں سیسل کو نشانہ بنانے کا افسوس ہے

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر والٹر کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ انھوں نے سنہ 2006 میں وسکنسن میں کالے ریچھ کو ممنوعہ علاقے میں ہلاک کیا تھا۔ اس جرم کے باعث ان پر تین ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔’سیسل‘ کو زمبابوے میں اس کی سیاہ ایال (گردن کے بال) کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔زمبابوے میں جنگلی حیات کی ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ والٹر نے ہوانگے نیشنل پارک کی حدود سے باہر شیر کے تیر سے شکار کے لیے 50 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔منگل کو ایک بیان میں والٹر نے کہا تھا کہ ’میں نے شکار کو قانونی بنانے کے لیے اپنے مقامی پیشہ ور گائیڈز کی مہارت پر بھروسہ کیا تھا۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال ان سے زمبابوے یا امریکہ میں حکام نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور اگر ایسا ہوا تو وہ مکمل تعاون کریں گے۔13 سالہ شیر ’سیسل‘ زمبابوے کے مشہور ہوانگے نیشنل پارک میں آنے والے سیاحوں میں بہت مقبول تھا۔خیال ہے کہ اسے یکم جولائی کو ہلاک کیا گیا تاہم اس کا ڈھانچہ کئی دن بعد ہی دریافت ہوا تھا۔
()

Viewed 292 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE