DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
04:00 PM | Thu, 28 Jul 2016

Download Our Mobile App

Download Font

قندوز میں ہوائی اڈے کے نزدیک لڑائی جاری

302 Days ago

150930053816_taliban_fighters_some_displaying_the_taliban_on_the_streets_of_kunduz__624

افغانستان کے شمال مشرقی شہر قندوز میں پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی قندوز شہر کا قبضہ واپس حاصل کرنے کے لیے طالبان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔پیر کے روز طالبان نے افغان شہر قندوز پر قبضہ حاصل کر لیا تھا جو کہ سنہ 2001 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے اور صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چند سرکاری عمارتوں پر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 80 سے زائد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کسی بھی آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

منگل کو امریکہ کی جانب سے دو فضائی حملوں کے باعث طالبان کی ہوائی اڈے پر قبضے کی کوشش ناکام رہی۔افغانستان کی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں طالبان کا صوبائی سربراہ اور نائب مارے گئے ہیں لیکن طالبان نے اس خبر کی تردید کی ہے۔نیٹو کے ترجمان کے مطابق امریکی طیارے افغان سکیورٹی فورسز کو مدد فراہم کر رہے ہیں اور قندوز شہر کے گرد و نواح میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ قندوز پر طالبان کا قبضہ افغان حکومت کے لیے بڑا دھچکہ ہے تاہم امریکہ کو پورا یقین ہے کہ افغان فوج شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔افغان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ قندوز کے ہسپتالوں میں 16 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔امدادی ادارے میڈیسن سان فرنٹیئر کا کہنا ہے کہ قندوز شہر میں ان کے ہسپتال ایسے افراد سے بھرے ہوئے ہیں جنھیں گولیاں لگنے سے زخم آئے ہیں۔قندوز میں عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کو طالبان کے مزید اہلکار شہر میں داخل ہو گئے جس کے بعد حالات مزید خطرناک ہو گئے اورمقامی لوگوں کے لیے وہاں سے نکلنا مشکل ہوگیا۔طالبان کے نئے سربراہ ملا اختر منصور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’حکومت کو اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہیے، اور قندوز کے شہریوں کو اپنی جان اور مال کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ معمول کے مطابق ہی رہیں۔‘ تاہم عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ’بعض مقامی شہریوں نے طالبان کا خرمقدم کیا ہے، زیادہ تر لوگ باہر گلیوں میں ہیں لیکن خوف کی وجہ سے نہ کہ ہمدردی میں۔‘


()

Viewed 172 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE