DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
07:07 AM | Fri, 26 Aug 2016

Download Our Mobile App

Download Font

متنازع کوٹے کی توثیق کے لیے یورپی یونین کا اجلاس

337 Days ago

150923070141_migrants_getty

یورپی یونین کے رہنما آج برسلز میں بلوائے گئے ہنگامی اجلاس میں تارکینِ وطن کی آباد کاری کے لیے مختص کیے جانے والے متنازع کوٹے کی منظوری سمیت دیگر معاملات پر بات کریں گے۔تاہم رومانیہ ، ہنگری اور سلواکیہ نے یورپی یونین کے اس مطالبے کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

بدھ کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں یورپی ممالک کی سرحدوں پر سخت اقدامات کرنے اور شام میں امداد کی فراہمی بڑھانے پر بات ہوگی۔

وزارتی اجلاس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کا اتفاق تھا کہ شام کے مسئلے کا حل ہی تارکینِ وطن کے مسئلے کے حل میں اہم مددگار ہوگا۔برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جن لوگوں کے پاس پناہ کے لیے ٹھوس وجہ نہیں انھیں واپس لوٹانے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ خیال رہے کہ تارکینِ وطن کی آباد کاری کے منصوبے میں برطانیہ شامل نہیں کیونکہ اس کی جانب سے شامی مہاجرین کےکیمپوں سے آنے والے تارکینِ وطن کے لیے الگ منصوبہ بنایا گیا ہے۔ادھر اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صرف آبادکاری ہی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد نہیں دے گی۔

بتایا گیا ہے کہ رواں سال اب تک سمندر کے ذریعے چار لاکھ 80 ہزار سے زائد تارکینِ وطن یورپ پہنچ چکے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 6000 کے قریب افراد ان ممالک کے ساحلوں پر اتر رہے ہیں ()

Viewed 249 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE