DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
03:48 AM | Wed, 28 Sep 2016

Download Our Mobile App

Download Font

مسجد الحرام: کرین گرنے سے107 افراد ہلاک، تحقیقات کا حکم

381 Days ago

150912054656_mecca_grand_mosque_masjid_haram_crane_accident_afp_afp_nocredit

سعودی عرب کے شہر مکہ کی مسجد الحرام کے صحن میں کرین گرنے سے 107 افراد کی ہلاکت کے بعد حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔شہر میں ایک شدید طوفان کے نتیجے میں ہونے والے اس حادثے میں 107 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 200 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مکہ کےگورنر خالد الفیصل نے جائے حادثہ کو دور کیا اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت موسم بہت خراب تھا اور 83 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ جو اس حادثے کا سبب بنی ہیں۔خیال رہے کہ حج کے موقعے پر مسجد حرام میں تعمیری کام جاری تھا اور اس کی وجہ مسجد میں توسیع تھی تاکہ مزید زائرین کے لیے گنجائش پیدا ہو سکے۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے تعمیراتی مقامات پر موجود حفاظتی اقدامات پر خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔ابھی تک تقریبا 10 لاکھ افراد حج کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اس بھی زیادہ لوگوں کی آمد کی امید کی جار رہی ہے۔حکام کی جانب سے ہلاک شدگان کی شناخت اور قومیتوں کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔سعودی عرب میں پاکستان کے حج مشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس ابھی کسی پاکستانی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔ وہ سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور جیسے ہی کوئی مصدقہ اطلاع ملتی ہے تو میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ جس وقت حادثہ پیش آیا مسجد الحرام نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر شائع کی جانے والی تصاویر میں بھی بہت سی لاشوں اور زخمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

()

Viewed 357 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE