DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
03:11 PM | Sun, 29 May 2016

Download Our Mobile App

Download Font

مصر: لاکھوں ڈالر مالیت کا سونا چوری کرنے والے دھر لیے گئے

260 Days ago

150912044922_gold_barssciencephotolibaray_nocredit

مصر کی وزارتِ خزانہ میں سکہ سازی کے محکمے سے50 کلو گرام سے زائد سونا اور چاندی چوری کرنے والے متعدد افراد کوگرفتار کر لیاگیا ہے۔چوری کی واردات چار روز قبل ہوئی، لیکن اس کی تفصیلات جمعرات کے روز منظرِعام پر آئیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق واقعے کے اصل ملزمان میں مالی پریشانیوں سے دوچارایک پلمبر اور محکمۂ کا ایک ملازم شامل تھا، جس نے اس کی تالے توڑنے میں مدد کی۔چھاپے کے دوران لگ بھگ 20 لاکھ مالیت ڈالر کے سونے کی 31 اور چاندی کی چار اینٹیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ اس چوری کے دوران بڑی تعداد میں یادگاری سکے بھی چوری کیے گئے تھے۔محکمۂ داخلہ نے مزید بتایا کہ دونوں مجرموں کو چوری شدہ مال سمیت حراست میں لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق زیادہ تر سونا پہلے ہی مصری دارالحکومت قاہرہ کے سوناروں کو بیچا جاچکا ہے۔مشرقِ وسطیٰ کی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز محکمۂ خزانہ کے ملازم کو سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج میں ایک سنار کی دکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ جہاں وہ چوری شدہ دھات میں سے کچھ فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔محکمۂ کے ملازم پر پلمبر سے معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس نے پلمبر کو سیکیورٹی سے بچانے کے لیے اور اُن تجوریوں تک رسائی میں مدد دی جہاں سونے اور چاندی کی اینٹیں رکھی ہوئی تھیں۔

()

Viewed 241 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1