DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
05:49 AM | Mon, 25 Jul 2016

Download Our Mobile App

Download Font

نائجریا: بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروانے کا دعویٰ

356 Days ago

140826102145_boko_haram_fighters__afp

نائجریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے۔فوج کی جانب سے اتوار کی شب جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بوکو حرام کی قید سے بازیاب کروانے والوں میں 101 بچے اور 67 خواتین شامل ہیں۔
فوج کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بازیاب ہونے والوں میں اپریل 2014 میں چیبوک کے سکول کے اغوا ہونے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔فوج نے بوکو حرام کے کمانڈر کو حراست لینے اور کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔نائجریا میں سنہ 2014 سے اب تک شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ساڑھے پانچ ہزار افراد کو ہلاک کیا ہے۔چیبوک کے سکول سے اغوا کی گئی دو سو سے زائد لڑکیاں ایک سال گزرنے کے بعد بھی تاحال لاپتہ ہیں۔ بوکو حرام نے ان لڑکیوں کو سکول پر حملے کے دوران اغوا کیا تھا۔ مغوی بنائی گئی زیادہ تر لڑکیاں عیسائی تھیں۔گذشتہ سال اکتوبر میں حکومت نے کہا کہ بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی اور لڑکیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوا ہے لیکن بوکو حرام نے اس معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔شمالی ریاست چیبوک کے سکول سے لڑکیوں کے اغوا کے خلاف دنیا بھر میں آواز اُٹھائی گئی تھی اور لڑکیوں کی رہائی کے لیے آن لائن مہم میں ہزاروں افراد شامل ہوئے تھے۔چین اور امریکہ سمیت مختلف ممالک نے لڑکیاں کی بازیابی کے مدد کی پیشکش کی تھی۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 کے بعد سے اب تک اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے کم سے کم دو ہزار خواتین اور لڑکیوں کو اغوا کیا ہے۔

()

Viewed 143 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE