आपकी जीत में ही हमारी जीत है
loading...
05:45 AM | Sun, 11 Dec 2016

Download Our Mobile App

Download Font

ناران برفباری میں اب بھی 500 سیاح محصور: حکام

411 Days ago

150408083833_kaghan_naran_landslide_snow

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات ناران اور کاغان میں پھنسے ہوئے تقریباً 1500 کے قریب سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر سیاحوں کو نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہے۔مانسہرہ کے ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ناران کے علاقوں میں امدادی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں اور اب تک کوئی 1500 کے قریب سیاحوں کو بحفاظت متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔نجیب الرحمان کے بقول تقریباً پانچ سو کے قریب سیاح بدستور ناران اور آس پاس کے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنھیں آج شام تک بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ناران بازار اور آس پاس کے علاقوں میں برف باری، تنگ سڑک اور گاڑیوں کے رش کی وجہ سے بدستور سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ تاہم پیر کی شام تک تمام پھنسے ہوئے افراد کو علاقے سے بحفاظت نکال لیا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ فوج ، فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن اور دیگر تمام ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور فی الحال ایسی کوئی ایمرجنسی کی صورتحال نظر نہیں آرہی۔پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں اچانک بھگدڑ کی صورتحال برف باری اور گاڑیوں کے رش کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ان کے مطابق محرم کی چھٹیوں میں ناران اور کاغان کی طرف ہزاروں سیاح آئے ہوئے تھے اور جب برف باری شروع ہوئی تو تمام لوگ خوف کی وجہ سے اچانک اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر بہت رش جمع ہو گیا اور کچھ گاڑیاں برف باری میں پھنس گئی جس سے تمام سڑکیں بند ہوگئی اور ایک ایمرجسنی جیسی صورتحال پیدا ہوئی۔

()

Viewed 227 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE