DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
07:18 PM | Wed, 28 Sep 2016

Download Our Mobile App

Download Font

نیتن یاہو کا یروشلم میں تشدد کم کرنے کیلیے مذاکرات پر زور

348 Days ago

151007030937_netanyah

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطین کے صدر محمود عباس پر یروشلم میں جاری حالیہ تشدد کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان مذاکرات کے لیے جو ممکنہ طور پر ’مفید ہو سکتے ہیں‘ تیار ہیں۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یروشلم میں فلسطینیوں کی جانب سے چاقو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت سکیورٹی اقدامات کا دفاع کیا۔یروشلم میں پولیس چیک پوسٹ کے باوجود حملے جاریمشرقی یروشلم میں اسرائیلی پولیس کی چیک پوسٹ قائماسرائیلی حکام کا کہنا ہے حالیہ دو ہفتوں کے دوران فائرنگ اور چاقو سے وار کرنے کے واقعات میں سات اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطین کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے ان واقعات میں کم سے کم 30 فلسطینی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔بنیامن نیتن یاہو نے جعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’اب ہم بات کر سکتے ہیں، ہم ملاقات کر سکتے ہیں، مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم فوری طور پر اسرائیل کے خلاف اشتعال اور حملوں کو روکیں گے۔‘اسرائیلی وزیرِاعظم نے مزید کہا ’میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے تیار ہوں تاہم وہ مجھ سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘بنیامن نیتن یاہو نے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور اردن کے بادشاہ عبداللہ سے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔اس سے پہلے اسرائیلی پولیس نے بدھ کو جبلِ میکابر کے داخلی راستے کو بند کر دیا تھا۔ اس علاقے سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے منگل کو تین اسرائیلیوں کو قتل کیا تھا۔اسرائیل کی کابینہ نے منگل کی رات پولیس کو یروشلم کے بعض علاقوں کو سیل کرنے کا اختیار دیا تھا۔اسرائیلی کابینہ نے اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینوں کے مکانوں کو کچھ ہی دنوں میں مسمار کر دیں اور انھیں مکان دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں ہو گی اور ان افراد کے خاندانوں سے یروشلم میں رہنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے بدھ کو یروشلم میں تشدد کے بڑھتے ہوئے حالیہ واقعات کے بعد پہلی بار کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات سے ’ مذہبی تصادم کے پھیلنے کا خطرہ ہے جس سے ہر چیز جل جائے گی۔‘

()

Viewed 240 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE