DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
09:05 PM | Tue, 27 Sep 2016

Download Our Mobile App

Download Font

’ون ڈائریکشن‘ کے ایک سال کے لیے راستے جدا

400 Days ago

150824055317_one_direction_music_band__nocredit

برطانوی میوزک بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے اراکین کم از کم ایک سال کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور وہ آئندہ سال مارچ میں اپنے پانچویں البم کی ریلیز کے بعد اپنا اپنا علیحدہ کام کریں گے۔’دا سن‘ اخبار نے ذرا‏ئع کے حوالے سے بتایا ہے کہ زین ملک کے بینڈ چھوڑنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاہم بینڈ کے ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا تعلق زین کے بینڈ سے علیحدہ ہونے سے نہیں ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال ایک ساتھ کام کرنے کے بعد اب ہیری سلائلز، لیام پین، لوئی ٹوملنسن، اور نیال ہوران نے گذشتہ ہفتے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کم از کم ایک سال کے لیے ایک ساتھ کام کے بجائے اپنے اپنے پروجیکٹ پر تنہا کام کریں گے۔سنہ 2010 میں ہونے والے ایک ٹی وی ٹیلنٹ شو دا ایکس فیکٹر کے دوران یہ بینڈ سرخیوں میں آیا۔ تب سے یہ بینڈ چار البم ریکارڈ کر چکا ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کے نام سے پانچ کروڑ ریکارڈ فروخت چکے ہیں۔اس سال کے آغاز میں بھی ون ڈائریکشن کے شائقین کو اس وقت جھٹکا لگا تھا جب زین ملک نے بینڈ چھوڑا تھا۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا وقت بھی چونکانے والا ہے کیونکہ یہ بینڈ اپنا پانچواں گیت ریکارڈ کرنے والا تھا۔اطلاعات کے مطابق اب وہ اپنے البم کی تشہیر کے لیے بھی کوئی سفر نہیں کریں گے اور اس طرح اب ان کا آخری مکمل شو 31 اکتوبر کو موٹرپوائنٹ ارینا میں ہوگا۔ذرائع نے دا سن کو بتایا: ’ان میں کسی قسم کی کوئی مخاصمت نہیں ہے اور تمام صد فی صد اس فیصلے سے متفق ہیں۔‘

تاہم انھوں نے کہا کہ ایک عرصے کے لیے وقفہ لینے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ یہ بینڈ ٹوٹ رہا ہے ()

Viewed 276 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail
You might also want to read

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE