DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
05:44 AM | Sat, 02 Jul 2016

Download Our Mobile App

Download Font

ووکس ویگن سکینڈل: ایک کروڑ دس لاکھ گاڑیاں متاثر

282 Days ago

150922121902_volkswagen__getty_nocredit

گاڑیاں بنانے والی معروف جرمن کمپنی ووکس ویگن کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں مضر صحت گیس کے اخراج جانچنے کے طریقہ کار میں ان کی کمپنی کی بددیانتی سے ایک کروڑ دس لاکھ گاڑیاں عالمی سطح پر متاثر ہوئی ہیں۔کمپنی نے کہا کہ اس نے اپنی غلطی کے معاوضے کے لیے 6.5 ارب یورو کا انتظام کیا ہے۔ووکس ویگن کے امریکی کاروبار کے سربراہ نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی کمپنی نے گاڑیوں میں مضر صحت گیس کے اخراج کی سطح جانچنے کے طریقہ کار میں ایک سافٹ ویئر کی مدد سے بددیانتی کی ہے۔امریکہ میں ووکس ویگن کمپنی کے سربراہ مائیکل ہارن نے کہا: ’ہماری کمپنی نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فضائی آلودگی سے تحفظ کے ادارے کو دھوکے میں رکھا۔ یہی نہیں بلکہ آپ سب کو بھی دھوکے میں رکھا ہے۔ میرے جرمن الفاظ میں یوں سمجھیں کہ ہم بہت بڑی غلطی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔گذشتہ جمعے کوفضائی آلودگی کا ضابطہ اخلاق بنانے والے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ووکس ویگن کی ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں میں مضر صحت گیسوں کے اخراج کی سطح جانچ میں سامنے آنے والی سطح سے زیادہ ہے۔ دیگر حکومتوں کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کریں گی۔ جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ 2014 اور 2015 میں بننے والی والکس ویگن کی پانچ ہزار کے قریب گاڑیوں کا معائنہ کرے گے جن میں جیٹا، گولف اور آڈی اے تھری شامل ہیں۔ گاڑیوں میں نقائص سامنے آنے کی صورت میں جرمنی میں بننے والی ڈیزل سے چلنے والی تمام گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا۔گیسوں کے اخراج کی سطح کا ضابطہ بنانے اور نگرانی کرنے والے اداروں کو ڈیزل سے چلنے والی کئی گاڑیوں میں سافٹ ویئر کی مدد سے دھوکے میں رکھا جا رہا تھا۔ای پی اے کی جانب سے یہ بات سامنے آنے کے بعد پیر کے روز ووکس ویگن کے حصص کی قیمت 20 فیصد گر گئی، جبکہ جمعے کے روز ووکس ویگن سے کہا گیا تھا کہ وہ امریکہ میں اپنی پانچ لاکھ گاڑیاں واپس بلا لے۔

()

Viewed 194 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1