DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
09:56 AM | Fri, 01 Jul 2016

Download Our Mobile App

Download Font

پاکستان کے خلاف بننے والی فلمیں بالکل پسند نہیں ہیں، سلمان خان

339 Days ago

378663-salmankhan-1437940442-756-

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بننے والی پاکستان مخالف فلمیں انہیں بالکل پسند نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ  اداکار سلمان خان  کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھاکہ پاکستان کو برابھلا کہنے والی فلمیں مجھے بالکل پسند نہیں ہیں کیوں کہ جیسے ہمیں بھارت کی برائی برداشت نہیں ویسے ہی پاکستانی اپنے ملک کی برائی برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت سے لوگ پاکستان جاتے تھے تو ان کی خوب مہمان نوازی ہوتی تھی جسے سالہا سال یاد کیا جاتا تھا جب کہ وہ لوگ یہاں آتے تھے تو آپس میں رشتے مضبوط ہوتے تھے، اگر حکمرانوں کو لڑنے کا شوق ہے تو وہ  جوانوں کو آگے نہ بھیجیں بلکہ خود لڑتے ہوئے گولی کھائیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو سرحد پار کرکے بھارت پہنچ جاتی ہے جب کہ سلمان خان اس بچی کو اس کے والدین سے ملانے کیلئے پاکستان لے کر آتے ہیں۔

()

Viewed 139 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail
You might also want to read

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1