DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
09:25 AM | Tue, 31 May 2016

Download Our Mobile App

Download Font

چین: سٹاک مارکیٹ کے بارے میں افواہوں پر 197 افراد گرفتار

273 Days ago

150709123229_beij_reuters_nocredit

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر چین کے سٹاک مارکیٹ اور تیانجن دھماکوں کے بارے میں افواہیں اڑانے پر حکام نے 197 افراد کو حراست میں لیا ہے۔چین کی سرکاری خبر رساں ادارے شن ہوا کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں ایک صحافی اور بازارِ حصص کے اہلکار بھی شامل ہے۔ ان افراد کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ گذشتہ ہفتے چین میں بازار حصص میں 8 فیصد کمی سے بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تھا جبکہ تیانجن میں ایک گودام میں ہونے والے دھماکہ میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 23 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔چین میں انٹرنیٹ کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے اور اس سے قبل بھی انٹرنیٹ پر غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔دوسری جانب برطانوی روزنامہ فائینشیل ٹائمز کا کہنا ہے کہ چین کے حکام نے محسوس کیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کو مستحکم کرنے کی کوشش سے مزید خرابی ہوئی۔اخبار نے ایک اعلی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں مصنوعی طور پر تیزی لانے کی کوشش نہیں کرے گا بلکہ ایسے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی جو بازار میں عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔‘خبر رساں ادارے شن ہوا کے مطابق یہ افواہیں اس نوعیت کی تھیں، ’جیسے سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے بیجنگ میں ایک شخص اپنی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر ہلاک ہو گیا۔تیانجن میں ہونے والے دھماکوں میں 1300 افراد ہلاک ہو گئے۔وغیرہ۔ وغیرہ‘

() ()

Viewed 204 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1