DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
10:46 PM | Sun, 26 Jun 2016

Download Our Mobile App

Download Font

کان کے میل کا علاج ناک سے غبارہ پھلا کر

334 Days ago

150728033306_blowing_balloon_nose_ear_glue_

برطانیہ کی ساؤتھمپٹن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناک سے غبارہ پھلانے سے کان کے میل سے نجات ملتی ہے۔غبارہ پھلانے کے اس عمل سے کان پر دباؤ بڑھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کان کا میل باہر آجاتی ہے۔تحقیق میں ایسے 320 بچوں کو لیا گیا جن کے کان میں میل تھی۔ انھوں نے دن میں تین بار ناک سے غبارے پھلائے۔ایک مہینے بعد ان میں سے علاج نے کروانے والے 36 فی صد بچوں کے مقابلے 47 فی صد بچوں کے کان صاف ہو گئے تھے۔کان کے میل سے ہر پانچ میں سے چار بچے 10 سال کی عمر تک متاثر ہوتے ہیں۔ اور اس میں اینٹی بایوٹکس، سمیت مختلف اقسام کی دوائیاں بے اثر ہوتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کان اور حلق کے درمیان والی نلی ہوا کو ناک سے کان کے بیچ والے حصے میں لے جاتی ہے۔یہ جگہ کان کے پردے کے پشت پر ہوتی ہے اور اس میں تین انتہائی چھوٹی اور نازک ہڈیاں ہوتی ہیں جو کہ صوتی لہروں کو کان تک لے جانے میں معاون ہوتی ہیں۔

()

Viewed 210 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1