DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
10:58 AM | Sat, 30 Jul 2016

Download Our Mobile App

Download Font

’کولڈ سٹارٹ کے جواب میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار‘

283 Days ago

150604230248__foreign_secretary_aizaz_ahmad_chaudhry

پاکستان نے امریکہ کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر کسی معاہدے کے امکان کو رد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔یہ بات پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے ایجنڈے کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کہی۔انگریزی اخبار ڈان کے مطابق اعزاز چوہدری نے بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی ’کولڈ سٹارٹ‘ نامی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان نے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی اعلیٰ اہلکار نے بھارتی کولڈ سٹارٹ حکمت عملی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی بیان کیا ہے۔یاد رہے کہ حالی ہی میں امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک خبر میں کہا تھا کہ پاکستان عنقریب چھوٹے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار تنصیب کرنے والا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو پریشانی ہے کہ ان جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کرنا زیادہ مشکل ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کے دورہ امریکہ میں جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی پر بات ہوگی معاہدے پر نہیں جبکہ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سکیورٹی فول پروف ہے۔انھوں نے کہا کہ اپنے دورہ امریکہ میں وزیراعظم نواز شریف امریکی حکام سے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی بات کریں گے اور ان پر زور کریں گے کہ وہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے کشمیر کے مسئلے کو حل کریں۔تاہم انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اس امکان کو واضح طور پر رد کیا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی بھی ’ڈیل‘ ہو سکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اپنے چار ر وزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف صدر اوباما سمیت اہم امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے ()

Viewed 202 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE