DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
01:12 AM | Wed, 25 May 2016

Download Our Mobile App

Download Font

کوہلی آؤٹ، کولمبو ٹیسٹ میں بھارت کا چوتھا نقصان

267 Days ago

150830140018_india_srilanka_3rd_test_afp

سری لنکا اور بھارت کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارت کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کی مجموعی برتری 175 رنز سے زائد ہو چکی ہے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔گذشتہ روز صرف سات رنز پر بھارت کی تین وکٹیں گر گئی تھیں۔ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بنے۔کریز پر روہت شرما کا ساتھ دینے سٹورٹ بنی آئے جو پہلی اننگز میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ میچ کا تازہ سکور جاننے کے لیے کلک کریںاتوار کو میچ کے تیسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بھارت کے 312 رنز کے جواب میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بھارت کو 111 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی۔میچ کے تیسرے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو روہت شرما 14 اور ویراٹ کوہلی ایک رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جبکہ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 21 رنز بنا لیے تھے۔

اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اسے ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جب اس کے پانچ کھلاڑی محض 47 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس چلے گئے ()

Viewed 181 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail
You might also want to read

Our Media Partners

app banner

Download India's No.1 FREE All-in-1 App

Daily News, Weather Updates, Local City Search, All India Travel Guide, Games, Jokes & lots more - All-in-1