DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
03:30 AM | Sat, 01 Oct 2016

Download Our Mobile App

Download Font

گوشت گائے کا یا بھینس کا ہے؟

358 Days ago

150922135530_bangladesh_cow_trad

بھارتی بندرگاہوں پر اب لیبارٹری میں اس بات کی جانچ کی جائے گی کہ برآمد کیا جا رہا گوشت گائے کا ہے یا بھینس کا۔خیال رہے کہ بھارت میں گائے کےگوشت کی برآمدات پر پابندی عائد ہے۔وزیر زراعت سنجیو کمار بالیان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ برآمد کیے جانے والے گوشت کی جانچ کرنے والی تجربہ گاہوں سے بندرگاہوں سے گائے کے گوشت کے غیر قانونی برآمدات کو روکا جا سکے گا۔ان کہنا تھا ’گائے کےگوشت کی غیر قانونی برآمدات کو روکنے کے لیے بندرگاہوں پر لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘گائے کے گوشت کے ایسے جانچ کے مراکز خاص طور پر مغربی شہروں میں ہوں گے۔ بھارت سے برآمد کیا جانے والا زیادہ تر گوشت انھیں علاقوں سے ہوتا ہے۔ چند روز پہلے دہلی سے ملحق دادری میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر 50 سال کے محمد اخلاق کو ایک ہجوم نے مار مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اسی ہجوم کے تشدد نشانہ بننے والے ان کا بیٹا دانش شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔امریکی محکمہ ذراعت کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گائے کے ذبیحے پر پابندی کے باوجود بھارت دنیا میں گائے کا گوشت برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔بھارت کی بیشتر ریاستوں میں گائے کے ذبیحے پر پابندی عائد ہے۔ بھارت کی اکثریتی ہندو برادری گائے کو ایک مقدس جانور مانتی ہے اور وہاں اس کی پوجا کی جاتی ہے۔اگرچہ ملک کے تقریباً سبھی حصوں میں بھینس کا گوشت کھایا جاتا ہے اور بڑے پیمانے پر قابل قبول بھی ہے۔بھارت میں گائے کے گوشت کے تعلق سے بعض حالیہ واقعات کے بعد سے اس عائد پابندی کے بارے میں بڑے پیمانے پر بحث چھڑ گئی ہے۔اس طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں کہ لوگ کیا کھائیں اور کیا نہیں اس سے متعلق فیصلہ حکومت کو کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔گائے کا گوشت چكن اور بکرے کے گوشت کے مقابلے میں قدرے سستا ہونے کی وجہ سے غریب مسلمانوں، قبائلیوں اور دلتوں کی بنیادی غذا رہی ہے۔سنہ 2015 میں برازیل کے 20 لاکھ ٹن کے مقابلے میں بھارت سے 24 لاکھ ٹن گوشت برآمد ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت میں تقریباً 1،700 ذبحہ خانے ہیں۔ ان میں سے بیشتر ریاست اترپردیش اور مغربی مہاراشٹر میں واقع ہیں۔

()

Viewed 239 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE