DOWNLOAD OUR APP
IndiaOnline playstore
09:47 PM | Wed, 24 Aug 2016

Download Our Mobile App

Download Font

’یاسر شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی ہے‘

313 Days ago

150305144433_mushtaq_ahmad_afp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم نے لیگ سپنر یاسر شاہ کی کمی شدت سے محسوس کی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ یاسر دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یاسر کی عدم موجودگی سے ذوالفقار بابر کی کارکردگی پر بھی فرق پڑا ہے۔انھوں نے کہا ’یاسر شاہ نے گذشتہ تین ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بدقسمتی سے وہ ان فٹ ہوگئے۔ ان کی ذوالفقار بابر کے ساتھ بہت اچھی ذہنی ہم آہنگی رہی ہے لیکن ان کے نہ ہونے سے ذوالفقار بابر پر بھی اثر پڑا ہے۔‘مشتاق احمد کو ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ میچ کی وکٹ سے سخت حیرانی ہوئی ہے۔’ہم یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ یہ وکٹ اتنی زیادہ سلو ہوگی۔ گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف جو وکٹ تھی یہ اس سے مختلف ہے جس پر گیند تیز نہیں جا رہی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ شائقین کے نقطۂ نظر سے یہ ٹیسٹ میچ کے لیے آئیڈیل وکٹ نہیں ہے اور ممکن ہے کہ اس کا سبب گرم موسم ہو۔اس ٹیسٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کے سپنرز کو ایک بھی وکٹ نہیں ملی ہے اور مشتاق احمد اس کا ذمہ دار بھی وکٹ ہی کو قرار دیتے ہیں۔’بیٹسمینوں کو بہت زیادہ وقت مل جاتا ہے کہ وہ بیک فٹ پر اچھی سے اچھی گیند کو بھی اطمینان سے کھیل لیں۔ اس کے علاوہ دو کیچ بھی ڈراپ ہوئے ہیں۔ اگر وہ کیچ پکڑ لیے جاتے تو پاکستانی ٹیم اچھی پوزیشن میں آ جاتی۔یاسر شاہ کے نہ ہونے کے بعد کیا پاکستانی ٹیم کو یقین تھا کہ وہ تین تیز بولرز اور ایک سپنر کے ذریعے انگلینڈ کی 20 وکٹیں حاصل کر لے گی؟اس سوال پر کہ مشتاق احمد نے کہا ’بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کے لیے شعیب ملک کی بولنگ اہم ہو سکتی تھی لیکن لمبی اننگز کھیلنے کی وجہ سے وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے تھے اور انھیں ڈرپ لگانی پڑی۔‘انگلش سپن اٹیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ معین علی اور عادل رشید کا موازنہ گریم سوان اور مونٹی پنیسر جیسے تجربہ کار سپنرز سے نہیں کیا جاسکتا۔’سوان اور مونٹی پنیسر منجھے ہوئے سپنرز تھے جنھیں اپنی ذمہ داریوں کا علم تھا اور وہ دیے گئے منصوبے کے مطابق بولنگ کرتے تھے۔ معین علی بیٹسمین ہیں اور سپنر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ عادل رشید کا یہ پہلا ٹیسٹ ہے لہذا ان پر اس کا بھی دباؤ تھا۔‘مشتاق احمد کو انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک کی شاندار بیٹنگ نے بہت متاثر کیا ہے۔’ کک نے بہت ہی زبردست بیٹنگ کی اور دوسرے بیٹسمینوں پر سے دباؤ کم کیا۔ ان کا ایشیا میں بیٹنگ کا ریکارڈ بہت ہی متاثر کن ہے اور انھوں نے اس اننگز میں نئی گیند کا اثر زائل کر دیا۔‘

()

Viewed 172 times
  • SHARE THIS
  • TWEET THIS
  • SHARE THIS
  • E-mail
You might also want to read

Our Media Partners

app banner

REVOLUTIONARY ONE-STOP ALL-IN-1 MARKETING & BUSINESS SOLUTIONS

  • Digital Marketing
  • Website Designing
  • SMS Marketing
  • Catalogue Designing & Distribution
  • Branding
  • Offers Promotions
  • Manpower Hiring
  • Dealers
    Retail Shops
    Online Sellers

  • Distributors
    Wholesalers
    Manufacturers

  • Hotels
    Restaurants
    Entertainment

  • Doctors
    Chemists
    Hospitals

  • Agencies
    Brokers
    Consultants

  • Coaching Centres
    Hobby Classes
    Institutes

  • All types of
    Small & Medium
    Businesses

  • All types of
    Service
    Providers

FIND OUT MORE