A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

کابینہ نے ٹیکنالوجی کے نئے انسٹی ٹیوٹ کے کمپسِز کے قیام کیلئے چار ہزار تین سو کروڑ روپے کی رقم منظور

news

مرکزی کابینہ نے نئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی NITs کے مستقل Campuses کے قیام کےلئے نظرثانی شدہ اخراجات کے تخمینے کو کل منظوری دے دی۔ یہ رقم 2021-22 کی میعاد کیلئے 4 ہزار 371 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ NITs کا قیام سال 2009 میں ہوا تھا اور اِن میں 2010-11 کے تعلیمی سال سے عارضی کیمپس میں پڑھائی شروع ہو گئی تھی، جہاں جگہ اور بنیادی ڈھانچے کی کافی کمی تھی۔ NITs میں 31 مارچ 2022 تک مستقل Campuses میں پوری طرح سے پڑھائی شروع ہو جائیگی۔ اس نے مرکزی فہرست میں دیگر پسماندہ طبقات کے اندر ذیلی درجہ بندی کے معاملے کے جائزے کیلئے آئین کی دفعہ 340 کے تحت تشکیل دیے گئے کمیشن کی میعادِ کار میں توسیع کو بھی منظوری دی۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ میعادِ کار میں اس سال 31 جولائی تک 6 مہینے کےلئے توسیع کی گئی ہے۔ کابینہ نے موجودہ Term of Reference میں اضافی ToR کو بھی منظوری دی، جس میں OBC کی مرکزی فہرست میں مختلف اندراجات کا مطالعہ اور کسی بھی تضاد، ابہام اور اِملا کی غلطیوں کی تصیح کی سفارش کرنا شامل ہے۔
جناب جاوڈیکر نے کہا کہ دَمن، نئے تشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر اور نگر حویلی اور دَمن اور دِیو کی راجدھانی ہوگی۔ (AIR NEWS)

1547 Days ago