A part of Indiaonline network empowering local businesses

آئی ایم ڈی نے اروناچل پردیش میں اوسط درجے کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی

news

بھارت کے محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے آج اروناچل پردیش میں اوسط درجے کی بارش اور برفباری جبکہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی کے دوردراز کے علاقوں میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔IMD نے مدھیہ پردیش، بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور اڈیشہ میں بہت گھنے کہرے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اگلے تین روز کے دوران شمال مغربی، مشرقی اور وسطی بھارت کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری تک کی کمی ہونے کا امکان ہے۔
قومی راجدھانی دلی میں اگلے دو روز کے دوران دن کے وقت میں بیس سے تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ (AIR NEWS)

22 Days ago