آئی پی ایل کرکٹ میں آج لکھنومیں بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی Ekana کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنو سُپر جائنٹس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
کَل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 81 رن سے ہرادیا۔ اِس طرح کولکاتہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں اُس سے آگے ہیں۔x (AIR NEWS)