آئی پی ایل کرکٹ میں آج شام ساڑھے سات بجے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدر آباد کا مقابلہ Delhi Capitals سے ہوگا۔
کل رات ایڈن گارڈنس میں چنئی سپرکنگس نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو 49 رن سے ہرایا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے چار وکٹ کے نقصان پر 235 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں کولکاتہ کی ٹیم آٹھ وکٹ پر محض 186 رن بناسکی۔
ایک دیگر میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو سات وکٹ سے ہرایا۔ یہ میچ بنگلور کے ایک چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ (AIR NEWS)