آبادی سے متعلق قومی رجسٹر کیلئے کوئی دستاویز نہیں مانگی جائے گی : حکومت ۔

News

سرکار نے کہا ہے کہ آبادی سے متعلق قومی رجسٹر این پیآر کے لیے کوئی دستاویزات نہیں مانگی جائیں گی اور نہ ہی کوئی بائیومیٹرک لیاجائے گا۔ وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ سوالوں پر مشتمل ایک Form کو جلد ہی حتمی شکلدی جائے گی جو NPR کے عمل کا حصہ ہوگا۔ اہلکاروں نے کہا ہے کہ زیادہ تر ریاستوں نے NPR سے وابستہ شقوں کےسلسلے میں اطلاع نامہ جاری کر دیا ہے۔

NPR ملک کے عام باشندوںکا ایک رجسٹر ہے۔ یہ کام آسام کو چھوڑ کر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظامعلاقوں میں اِس سال اپریل سے ستمبر تک ہوگا۔

مردم شماری کے عمل کے تحت مکانوں کی فہرست تیار کرنے کےمرحلے کے ساتھ یہ کام انجام دیا جائے گا۔

آسام کو اِس عمل سے الگ رکھا گیا ہے کیونکہ وہاں شہریوںکے قومی رجسٹر NRC کا عمل پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ (AIR NEWS)

42 Days ago