A part of Indiaonline network empowering local businesses

آج حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت عید میلاد النبی منائی جا رہی ہے

News

حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادتعید میلادالنبی آج ملک کے مختلف حصوں میں پوری مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔میلاد کی محفلیں اور سیرت کے جلسے منعقد کیے جائیں گے جس میں حضرت محمد مصطفٰی صلیاللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

اِس تقریب کو منانے کے لیے میلاد کے جلوس منعقدکیے جا رہے ہیں۔

قومی راجدھانی دلی میں پرانے شہر میں اصل جلوس نکالاجائے گا جو روایتی راستوں سے نکل کر جامع مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے وسیع تر بندوبست کیے گئےہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکڑنے اس موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ حضرتمحمد صاحب نے دنیا کو امن اور محبت کا ایک پیغام دیا ہے اور ان کی ہم آہنگی اور بھائیچارے کے ساتھ رہنے کی ان کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے کہا کہوہ بنی نوع انسان کی بہبود کے لیے ان کے نظریات اور مل کر کام کرنے کے جذبے کو ذہنمیں رکھیں۔ لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ حضرتمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی درد مندی، روا داری اور عالمی بھائی چارے کی تعلیمات مثالیہیں۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حضرت محمد کیبصیرت انگیز تعلیمات لوگوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ (AIR NEWS)

72 Days ago