आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

آج فوج کا دن ’آرمی ڈے‘ منایا جارہا ہے

news

ملک بھر میں آج 72 واں فوج کا دن ’آرمی ڈے‘ منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہر سال اُس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب جنرل، جو بعد میں فیلڈ مارشل کہلائے، کے ایم کَریَپّا نے 1949 میں، آخری برطانوی کمانڈر اِن چیف، جنرل سَر ایف آر آر بوچر سے، فوج کی کمان سنبھالی تھی اور وہ آزادی کے بعد، بھارتی فوج کے پہلے کمانڈر اِن چیف بنے تھے۔
فوج کے سربراہ جنرل منوج مُکُند نراونے نے،اِس موقع پر فوج کے سبھی درجوں، کنبوں، سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور مسلح فوج کی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں جنرل نراونے نے کہاکہ بھارتی فوج، نئی ٹیکنالوجی اختیار کرنے اور سازو سامان ملک میں ہی تیار کرنے کی سمت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فوج، مستقبل میں جنگ کرنے اور جیتنے کی اہل بننے کے لیے، معقول حکمت عملی تیار کررہی ہے اور جدید صلاحیتیں حاصل کر رہی ہے، اِس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے سے، زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا عمل جاری ہے۔ (AIR NEWS)

256 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here