A part of Indiaonline network empowering local businesses

آج مشرقی بھارت اور وسطی اور مغربی بھارت میں مانسون کے سرگرم رہنے کی پیش گوئی

news

بھارتی موسمیات محکمے نے آج مشرقی بھارت میں اور 17 ستمبر تک وسطی بھارت میں مانسون کی سرگرم صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔ بھارت کے مغربی حصے میں پیر تک بارش ہوسکتی ہے۔
Konkan اور گوا اور مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں 18 ستمبر تک دور دور تک ہلکی سے معتدل بارش اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا قوی امکان ہے۔ گجرات میں کَل سے پیر تک اور سوراشٹر میں 17 اور 18 ستمبر کو بارش ہونے کا امکان ہے۔ کَل تک اتراکھنڈ میں کہیں کہیں شدید بارش کے ساتھ دور دور تک ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔
راجستھان کے مشرقی حصے میں 17 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ آج تلنگانہ میں کہیں کہیں شدید بارش کے ساتھ دور دور تک ہلکی سے معتدل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ (AIR NEWS)

14 Days ago