आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

آج مٹی کی زرخیزی کی جانکاری سے متعلق کارڈ کا دن منایا جارہا ہے

News

آیئے اب بات کرتے ہیں ”ہر کام دیش کے نام“ کی۔ اس سیریز میں ہم حکومت کے اُن پروگراموں اور پالیسیوں پر نظر ڈالتے ہیں‘ جن کا مقصد ہر شعبے کی ترقی اور بہبود ہے۔
آج مٹی کی زرخیزی کی جانکاری سے متعلق Soil Health Card کا دن منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 19 فروری 2015 کو مٹی کی زرخیزی سے متعلق کارڈ کی اسکیم کا آغاز راجستھان کے شہر سورت گڑھ میں کیا تھا۔ اسکیم کا مقصد کسانوں کو ہر دو سال بعد مٹی کی زرخیزی سے متعلق کارڈ جاری کرنا ہے تاکہ مٹی میں زر خیزی کے اجزاءکی کمی دور کی جاسکے۔ یہ اسکیم فصل میں اضافہ کرکے کسانوں کی مزید آمدنی کو یقینی بناتی ہے۔
اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو چاہئے کہ وہ مٹی کی زرخیزی کی معلومات رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مٹی زرخیز نہیں ہوگی تو زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوگا۔
ہمارے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے زراعت کے سکریٹری سنجے اگروال نے ایک بہت ہی اہم اسکیم قرار دیا اور کہا کہ پچھلے پانچ سال میں اس قدم کی وجہ سے فصل کی پیداوار میں لگاتار اضافہ ہوا ہے۔ (AIR NEWS)

39 Days ago

Download Our Free App