A part of Indiaonline network empowering local businesses

آج مکمل چاند گرہن ہو گا

news

دنیا کے مختلف حصوں میں آج چاند گرہن دکھائی دے گا۔ جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، ایشیا، شمالی بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل میں یہ دکھائی دے گا۔
بھارت میں چاند نکلنے کے بعد سے تمام جگہوں پر یہ گرہن نظر آئے گا۔ چاند گرہن بھارتی وقت کے مطابق دوپہر دو بجکر 39 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مکمل گرہن سہ پہر تین بجکر 46 منٹ پر شروع ہوگا۔
ارضیاتی سائنس کی وزارت نے کہا ہے کہ جزوی اور مکمل گرہن کے مرحلے بھارت کے کسی بھی حصے میںنظرنہیں آئیں گے، کیونکہ ملک میںچاند نمودار ہونے سے پہلے گرہن شروع ہوجائے گا۔البتہ جزوی اور مکمل گرہن کا اختتامی مرحلہ ملک کے مشرقی حصے میں دیکھا جاسکے گا، جبکہ جزوی گرہن کا اختتامی مرحلہ ملک کے باقی حصوں میں نظرآئے گا۔
ملک کے مشرقی حصوں کے شہروں جیسے کولکتا اور گوہاٹی میں چاند نمودار ہونے کے وقت مکمل گرہن جاری رہے گا، جبکہ دیگر شہروں جیسے دلی، ممبئی، چنئی اور بینگلورو میں چاند نمودار ہونے کے وقت مکمل گرہن کے بعد جزوی گرہن ہوگا۔
چاند گرہن پورا چاند نکلنے والے دن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے بیچ میں آتی ہے اور جب یہ تینوں ایک ہی قطار میں آجاتے ہیں۔ (AIR NEWS)

321 Days ago