A part of Indiaonline network empowering local businesses

آج پورے ملک میں مَکَر سنکرانتی کا تہوار منایا جا رہا ہے

news

آج پورے ملک میں مَکَر سنکرانتی کا تہوار منایا جا رہاہے۔ یہ دن سوریہ دیوتا کے خَطّ جدی کی طرف سفر شروع کرنے کی علامت کے طور پر منایاجاتا ہے۔ مکر سنکرانتی کو اترائن کے نام سے بھی منایا جاتا ہے۔ جس کا مطلب ہے سورجکا شمال کی سمت رُخ کرنا۔ اترائن شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں آہستہ آہستہ کمیآنے لگتی ہے۔ فصل کی کٹائی کے بعد منائے جانے والے اس تہوار کو ملک کے مختلف خطوںمیں مختلف ناموں سے منایا جاتا ہے۔ کرناٹک میں پونگل، آسام میں بیہو، پنجاب میںلوہڑی اور ملک کے دیگر حصوں میں اسے اترائن، مگھی اور کھچڑی کے نام سے منایا جاتاہے۔
 
Read more (AIR NEWS)

323 Days ago