आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

آج کرسمس کا تہوار منایا جارہاہے

news

کرسمس کا تہوار آج پورے جوش وخروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہاہے۔ دنیا بھر میں عیسائی برادری حضرت عیسیٰ کے پیدائش کو کرسمس کے طور پر مناتی ہے۔ اس موقع پر لوگ اپنے گھروں کو کرسمس کے درخت اور کاغذ کے جگمگاتے ہوئے ستاروں سے سجاتے ہیں اور ایک دوسرے کو تحفے دیتے ہیں۔

گوا میں بھی کرسمس کی تقریبات منائی جارہی ہیں۔ یہاں کرسمس کا تہوار اور نئے سال کا جشن منانے کیلئے ریاست میں بڑی تعداد میں سیاح آئے ہوئے ہیں۔ 

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تمل ناڈو میں آج صبح گرجا گھروں میں عقیدت مند ہجوم کی شکل میں پہنچے۔ 

چنئی میں مشہور چرچ Santhome Basilica ، St George's Cathedral اور دیگر چرچوں کو ستاروں اور پالنوں سے سجایا گیا ہے۔

اس سے پہلے پچھلی رات روم میں پوپ فرانسس نے نصف شب کی دعا سے کرسمس کی تقریبات کا آغاز کیا۔ کل صبح سویرے بیت اللحم میں حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی جائے پیدائش پر دنیا بھر سے عیسائی عقیدت مند جمع ہوئے۔ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے پر واقع اس چھوٹے سے شہر میں ہزاروں فلسطینی اور غیر ملکی باشندے جمع ہیں اور Nativity گرجا گھر کے چاروں طرف کرسمس کا تہوار نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ منایاجارہا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کرسمس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ (AIR NEWS)

97 Days ago

Download Our Free App