A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

آر بی آئی نے کہا ہے کہ بینکنگ کا شعبہ اب بھی حالات کو برداشت کرنے کا اہل اور مستحکم ہے

news

بھارتیہ ریزرو بینک آر بی آئی نے کہا ہے کہ ایک ضابطہ کار اور نگراں ادارے کی حیثیت سے وہ‘ مالی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے‘ بینکنگ کے شعبے اور انفرادی بینکوں پر لگاتار نظر رکھتا ہے۔ RBI نے یہ بیان اِن میڈیا خبروں کے دوران دیا ہے‘ جن میں بھارتی بینکوں کو‘ ایک تجارتی گروپ سے روشناس کرانے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
RBI نے کہا کہ اُس کے حالیہ جائزے کے مطابق بینکنگ کا شعبہ‘ اب بھی حالات کو برداشت کرنے کا اہل اور مستحکم ہے۔ اِس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اثاثے کے کافی ہونے اوراِس کی کوالٹی‘ نقد رقم‘ بیمے کی تعداد اور منافع کی گنجائش سے متعلق مختلف معیارات کافی صحتمند ہیں۔ RBI نے مزید کہا کہ بینک‘ اُس کی طرف سے جاری کئے گئے‘ اُن رہنما خطوط پر بھی عمل پیرا ہیں‘ جو بینکوں کو‘ ایک بڑے تجارتی گروپ سے روشناس کرانے سے متعلق فریم ورک میں دیئے گئے ہیں۔ (AIR NEWS)

50 Days ago