Best for small must for all
Promote your Business

آسام اور ہماچل پردیش میں آٹھ مہینے کے بعد آج سے تعلیمی ادارے پھر کھُل گئے

news

آٹھ مہینے کے وقفے کے بعدآسام کے سبھی تعلیمی ادارے پھر سے کھل گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ کووڈانیس کے ضابطوں کو مدنظررکھتے ہوئے تدریس کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے۔ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی جانچ بھی کی گئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ طلبہ کی حاضری لازمی نہیں ہے، اس کا انحصار والدین کی مرضی پر ہوگا۔
ہماچل پردیش سرکار نے آج سے پھر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا
ہماچل پردیش سرکار نے آج سے پھر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،جہاں مستقل بنیاد پر9ویں سے لے کر 12 ویں تک کی کلاسوں کی پڑحائی ہوگی۔ یہ فیصلہ حال ہی میںکابینہ کی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ البتہ اُن طلبہ کے لیے والدین کی مرضی لازمی ہوگی، جو اسکول آناچاہتے ہیں، تاہم حاضری لازمی نہیں ہوگی، اسی طرح آج سے ریاست بھر کے تمام کالجز بھی پھر سے کھل جائیں گے۔ البتہ کالج انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسٹاف کے ساتھ طلبہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے کووڈ انیس کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں گے۔x (AIR NEWS)

29 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here