आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

آسام میں حالات قابو میں :ریاستی ڈی جی پولیس

News

آسام کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بھاسکر جیوتی مہنتا نے کہا ہے کہ ریاست میں حالات قابو میں ہیں۔ کل رات آکاشوانی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن وقانون کے حالات کو قابو میں لانے کے لئے مزید دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ جناب مہنتا نے بتایا کہ پُرتشدد احتجاج میں مبینہ طور پر شامل ہونے کے لئے 65 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو پکڑا گیا ہے۔ DG پولیس نے احتجاج کرنے والوں سے کہا کہ وہ خبردار رہیں اور غلط عناصر کو صورتحال سے فائدہ نہ اٹھانے دیں۔ اُنہوں نے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے نام پر اپنے بچوں کو تشدد میں شامل نہ ہونے دیں۔
اسی دوران ڈبروگڑھ میونسپل علاقے میں صبح 8 بجے سے دن میں 2 بجے تک 6 گھنٹے کے لئے کرفیو ہٹایا گیا ہے، جبکہ گوہاٹی میں صبح 9 بجے سے تیسرے پہر 4 بجے تک کرفیو میں 7گھنٹے کی ڈھیل دی گئی ہے۔
اُدھر میگھالیہ میں مشرقی Khasi پہاڑی ضلعے میں صدر اور Lumdingiri تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں 10 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو کی پابندیاں نرم کی گئی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ امن و قانون کے موجودہ حالات میں بہتری کے پیش نظر 9 گھنٹے کے لئے وہاں کرفیو ہٹایا گیا ہے۔
دوسری طرف میگھالیہ جمہوری اتحاد کے ایک وفد نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور دوسرے امور کے علاوہ ریاست میں Inner Line Permit (ILP) نافذ کرنے پر زور دیا۔ وفد کی قیادت اتحاد کے چیئرمین اور وزیراعلی Conrad K Sngma کررہے تھے۔ (AIR NEWS)

206 Days ago

Video News

Download Our Free App

Advertise Here