آسام و بہار اسمبلیوں نے آئین میں 126ویں ترمیم کی توثیق کی

News

آسام اور بہار اسمبلیوں نے اپنے ایک روزہ خصوصی اجلاس کے دوران آئین میں 126ویں ترمیم کی توثیق کردی ہے۔ جس کے تحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں درج فہرست ذاتوں اور قبیلوں کیلئے ریزرویشن مزید 10 سال کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ آسام اسمبلی کا یہ سال کا پہلا اجلاس تھا، لہٰذا گورنر پروفیسر جگدیش مکھی نے ایوان سے خطاب کیا۔ کانگریس اور AIUDF کے ممبروں نے گورنر کی تقریر کے دوران شہریت سے متعلق ترمیمی قانون کے خلاف نعرے بازی کی۔ اپنی تقریر میں پروفیسر مکھی نے کہا کہ ریاستی سرکار آسام کے اصل باشندوں کے حقوق کے تحفظ کو اوّلین ترجیح دے رہی ہے۔
اُدھر بہار اسمبلی میں نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہاکہ دلت طبقوں کی ترقی کیلئے ریزرویشن لازمی ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے اِس ریزرویشن کی حمایت کی۔ یہ مطالبہ بھی کیا کہ NRC پر بھی ایوان کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ (AIR NEWS)

45 Days ago