A part of Indiaonline network empowering local businesses

آسٹریلیا نے نئی دلّی میں نیدر لینڈس کو ریکارڈ 309 رن سے شکست دی

News

آئی سی سی  مردوں کے کرکٹ عالمی کپ میںآج شام دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈسکو ریکارڈ 309 رن سے ہرایا۔ نیدرلینڈس کی ٹیم جیت کے لیے درکار 400 رن کا نشانہ حاصلکرنے کی جدو جہد میں محض 21 اوورز میں 90 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں GlennMaxwell اور David Warner کی دھواں دھار سینچریز کی مدد سے 8 وکٹ پر 399 رنبنائے۔

ڈیوڈ وارنر نے شاندار 104 جبکہ Maxwell نے ODI ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے تیز محض 40 گیندو میںسینچری مکمل کی اور 44 گیندوں پر کل 106 رن بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔× (AIR NEWS)

44 Days ago