A part of Indiaonline network empowering local businesses

آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے، ابھی تک 3 ہزار 200 سے زیادہ بھارتی افراد کو نکالا گیا

News

آپریشن کاویری کے تحت اب تک تین ہزار دو سو سے زیادہ بھارتی شہریوں کو سوڈان سے بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔ خرطوم میں بھارت کے سفارتخانے نے کہاہے کہ کَل تک بھارتی شہری پانچ بھارتی بحری جہازوں اور 13 بھارتی فضائیہ کے طیاروں، نیز Wadi Sayyidna فوجی ہوائی اڈے سے ایک جہاز کا استعمال کرتے ہوئے بندرگاہ سوڈان سے بحفاظت باہر نکل آئے ہیں۔ خرطوم اور سوڈان کے دیگر حصوں میں لڑائی پندرہ اپریل کو شروع ہوئی تھی۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایاکہ حکومت نے سوڈان میں پھنسے بھارتیوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے آپریشن کاویری کا آغاز کیا تھا اور بھارتی بحری جہازوں اور انڈین ایئرلائنس کے طیاروں کو بھی اس آپریشن کے سلسلے میں تعینات کیا گیا ہے۔
بھارت کے سفارتخانے نے خرطوم سے بندرگاہ سوڈان کیلئے 23 اپریل کو چھ بسوں میں بھارتیوں کو پہلی بار بحفاظت نکالنے میں آسانی فراہم کی ہے۔ بندرگاہ سوڈان میں بھارتی برادری اور Comboni اسکول میں بھارتی نرسوں کی مدد کے ساتھ بھارتی سفارتخانے نے Comboni اسکول میں ایک مرکز قائم کیا ہے تاکہ وہاں بھارتیوں کو رکھا جاسکے اور فضائی اور سمندر کے ذریعے بھارتیوں کو بحفاظت نکالنے میں آسانی فراہم کی جاسکے۔ بھارتیوں کے پہلے جتھے کو 25 اپریل کو INS Sumedha سے بحفاظت نکالا گیا تھا۔ وزارت خارجہ کی ٹیم اُسی تاریخ کو INS Teg پر سوڈان کی بندرگاہ پہنچی تھی تاکہ اِس آپریشن کو اور زیادہ منظم کیا جاسکے۔ فی الحال سوڈان بندرگاہ میں بھارتی اسکول کو سہولت کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، جہاں بھارتی شہریوں کا رجسٹریشن اور بھارتیوں کیلئے عبوری رہائش فراہم کی جارہی ہے۔
سفارتخانے نے سوڈان کے مختلف حصوں سے 62 بسوں کا استعمال کیا ہے اور اُن کی نقل و حمل کیلئے آسانی پیدا کی ہے تاکہ بندرگاہ سوڈان تک پہنچا جاسکے۔ اُس نے جنوبی سوڈان، مصر، چاڈ اور Djibouti میں بھارتیوں کی نقل وحمل میں بھی آسانی پیدا کی ہے۔ سفارتخانے نے سری لنکا کے شہریوں، نیپالیوں اور بنگلہ دیشیوں سمیت غیر ملکی شہریوں کو بھی بحفاظت نکالنے میں مدد اور رہنمائی کی ہے۔ (AIR NEWS)

30 Days ago