-
I feel happy when I see people | Anjali Nair
9 Hours ago
اتراکھنڈ میں آج سے تعلیم کے اعلیٰ ادارے کھل رہے ہیں۔ اِن اداروں کے کھلنے سے پہلے ریاستی سرکار نے معیاری آپریٹنگ ضابطے SOP جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری اوم پرکاش کے مطابق ریاست سے باہر آنے والے طلبا کو ایک RT-PCR کوویڈ ٹسٹ کرانا ہوگا۔ جبکہ اُنہیں طلباءکو ادارے میں جانے کی اجازت دی جائے گا، جن کا ٹسٹ نگیٹو آئے گا۔ اِس کے علاوہ طلبا کو اپنے والدین سے ایک منظوری کا مراسلہ داخل کرنا ہوگا۔ SOP میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے مجاز نوڈل افسروں اور ضلع اتھارٹیز تمام ضابطے کے بلارکاوٹ کام کاج کو یقینی بنائیں گی۔ (AIR NEWS)