اترپردیش حکومت نے اناؤعصمت دری کی شکار خاتون کو جلائے جانے سے متعلق تفتیش کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

News

ترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس سے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہا ہے کہ اناﺅ ضلعے میں آبروریزی کی متاثرہ خاتون کو جلائے جانے کے معاملے میں قصوروار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عدالت میں اُن کی سزا کو یقینی بنایا جائے۔
اِس کیس کی تحقیقات کیلئے ایک نئی خصوصی جانچ ٹیم ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

اناﺅ آبروریزی کی متاثرہ خاتون کو کل پانچ افراد نے جلانے کی کوشش کی تھی ۔ پانچوں افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو کل رات دلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کو بہتر طبی علاج کیلئے ایک ایئر ایمبولینس کے ذریعے لکھنؤسے دلی لایا گیا۔ (AIR NEWS)

45 Days ago

Download Our Free App