اترپردیش میں مکرسنکرانتی کا تہوار منایا جارہا ہے

news

اترپردیش میں آج مکرسنکرانتی کا تہوار منایا جارہا ہے۔ شدید سرد لہر اور بادل چھائے رہنے کے باوجود عقیدت مندوں نے مکرسنکرانتی کے موقع پر مقدس دریاﺅں میں ڈُبکی لگانی شروع کردی ہے۔
بڑی تعداد میں سنتوں کے ساتھ ساتھ عقیدت مند کل شام سے ہی ریاست بھر کے مقدس دریاﺅں کے گھاٹوں پر جمع ہوگئے ہیں اور مکرسنکرانتی کے موقع پر شبھ گھڑی شروع ہوجانے کے بعد اشنان کررہے ہیں۔ مکرسنکرانتی کا یہ تہوار پریاگ راج میں دریائے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم کے کنارے پر منعقد کئے جانے والے ماگھ میلہ کا پہلا اہم اشنان کا تہوار ہے۔ آج صبح سے ہی لاکھوں عقیدت مند سنگم پر اشنان اور پوجا کررہے ہیں۔ ماگھ میلہ کے علاقے میں مختلف مذہبی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور میں خصوصی پوجا کریں گے اور گورکھناتھ مٹھ پر کھچڑی کا پرساد چڑھائیں گے۔ اس کے بعد یہاں مشہور کھچڑی میلہ شروع ہوجائے گا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے مکرسنکرانتی اور پونگل کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ (AIR NEWS)

43 Days ago