آئی پی ایل کرکٹ میں کَل رات احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس نے گجرات ٹائٹنس کو 5 رن سے ہرادیا۔ دہلی کیپٹلس نے جیت کیلئے 131 رن کا نشانہ رکھا تھا، لیکن گجرات ٹائٹنس 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 125 رن ہی بناسکی۔ گجرات کی طرف سے کپتان ہاردک پانڈیا نے سب سے زیادہ 59 رن بنائے۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 130 رن بنائے تھے، جس میں امان حکیم خان نے 51 رن، جبکہ اکشر پٹیل نے 27 اور Ripal پٹیل نے 23 رن بنائے۔ گجرات ٹائٹنس کی طرف سے محمد شامی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج لکھنؤ سپر جائنٹس کا مقابلہ چنئی سپر کنگس سے ہوگا۔ یہ میچ لکھنو ¿ میں سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا، جبکہ پنجاب گنگس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے موہالی میں شام ساڑھے بجے ہوگا۔
متعلقہ خبریں (AIR NEWS)