A part of Indiaonline network empowering local businesses

اسرائیل نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ نے انصاف کی بین الاقوامی عدالت میں اُس کے معاملے میں سچ کو توڑ مرو

News

سرائیل نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ نے انصاف کی بین الاقوامی عدالت ICJ میں اُس کے معاملے میں سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ جہاں اُس نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔ اسرائیل کے وکیل Tal Becker نے ICJ کو بتایا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل- فلسطین تنازعہ کا حقیقت سے ایک بالکل ہی الگ بیان پیش کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنا معاملہ پیش کیے جانے کے ایک دن بعد اسرائیل عدالت میں اپنا دفاع پیش کر رہا ہے۔
اِس سے قبل جنوبی افریقہ نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔
اُس نے عدالت سے اسرائیل کو حکم دینے کے لیے کہا تھا کہ وہ اپنی فوجی کارروائی روک دے۔ اِدھر Hague میں ICJ کے قانونی میدانِ جنگ کے باہر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے تاکہ حریف گروپ ایک دوسرے سے دور دور رہے۔× (AIR NEWS)

47 Days ago